برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہوگئی

برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 189 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 60 ہزار 413 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 189 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 60 ہزار 413 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 26 ہزار 834 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 58 ہزار 420 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 58 ہزار 481 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 37 ہزار 31 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 979 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 178 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 578 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 90 ہزار 37 ہو گئے۔

News Code 1902410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =