حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کے ناموں سے موسوم دو میزائلوں کی نقاب کشائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر دفاع کی موجودگی میں حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس نامی دو میزائلوں کی نقاب کشائی اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر دفاع کی موجودگی میں نائب وزير دفاع جنرل قاسم  تقی زادہ نے حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کے ناموں سے موسوم دو  میزائلوں کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر جنرل قاسم  تقی زادہ نے کہا کہ ایران میزائل بنانے کے شعبہ میں موجودہ دورہ کی  پیشرفتہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہا ہے اور ایران اس شعبہ میں ترقی اور پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے کروز میزائلوں کے ذریعہ دشمن کی اقتصادی پابندیوں پر غلبہ حاصل کیا۔ آج ہم نے دو جدید قسم کے میزائلوں کی رونمائی کی ہے اور ہم نے ان میزائلوں کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے نام سے موسوم کیا ہے قاسم سلیمانی نامی میزائل زمین سے زمین تک  1400 کلومیٹر کے فاصلے تک  ہدف کو نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ابو مہدی نامی میزائل سمندر میں 1000 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان میزائلوں میں دشمن کے دفاعی سسٹم سے عبور کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔

جنرل قاسم زادہ نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کے شعبہ میں استقلال کی جانب گامزن ہے اور ہم دشمن کی کسی بھی حماقت کا بھر پور جواب د ینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

News Code 1902407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =