کیلی فورنیا کے جنگلات میں 300 مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوگئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 300 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات  میں 300 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ نے 3 لاکھ ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے 50 مکانات تباہ اور ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

کیلی فورنیا کے شمالی حصے میں اس وقت 367 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے جس میں سے 23 کو بڑے پیمانے کی آگ قرار دیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ ہزاروں آسمانی بجلیاں گرنے سے لگی۔

حکام کے مطابق 72 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے کے 10 ہزار 849 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1902404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha