امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں آسمانی بجلی کرنے کے 10 ہزار واقعات پیش آئے ہیں

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی بے ایریا میں تین روز کے دوران بجلی گرنے کے دس ہزار واقعات پیش آئے ہیں جس کے سبب آگ پچاس ہزار ایکٹر تک پھیل گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی بے ایریا میں تین روز کے دوران بجلی گرنے کے دس ہزار واقعات پیش آئے ہیں جس کے سبب آگ پچاس ہزار ایکٹر تک پھیل گئی ہے۔

جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات نذر آتش ہوگئے جبکہ ہزاروں دیگر آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے جس کے سبب بڑی تعداد میں مکینوں کو انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق آگ نے سب سے زیادہ ناپا، سونوما اور سولانو کاؤنٹیز کو متاثر کیا ہے۔ چار سو کے قریب ایسے مقامات ہیں جہاں آگ بھڑکی ہوئی ہے۔جھلسنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام نے سیکرامینٹو کے نواحی شہر ویکا وئل میں لوگوں کو علاقہ جزوی طور پر خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ بجلی گرنے اور درجہ حرارت گرم ہونے کے سبب آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے باوجود آگ پر قابو پانے میں بھی ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1902398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha