سن 2021 کے آخر تک لاکھوں افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوجائیں گے

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ سن 2021 کے آخر تک جب کورونا وائرس ختم ہورہا ہوگا لاکھوں افراد مزید ہلاک ہوجائیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ سن 2021 کے آخر تک جب کورونا وائرس ختم ہورہا ہوگا لاکھوں افراد مزید ہلاک ہوجائیں گے ۔

بل گیٹس نے مغربی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ لاکھوں افراد کی اموات صرف کورونا وائرس سے نہیں ہوں گی بلکہ لوگ غیر معیاری صحت کے نظام اور خوف سے بھی ہلاک ہونگے۔

 بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ان تمام چیزوں کے علاوہ سیاسی عنصر ان تمام امور پر غالب ہیں اس کے علاوہ معاشی بحران بھی ایک اہم امر ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ 2021 کے آخر تک ویکسین آچکی ہوگی مگر پھر بھی کورونا وائرس اپنے تباہ کن اثرات مرتب کرےگا۔

News Code 1902396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha