لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کے حادثے میں 45 افراد ہلاک

اقوام متحدہ کے مطابق لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ لیبیا کی بندرگاہ زوارا کے قریب پیر کو پیش آیا ، 37 افراد کو ماہی گیروں نے بچالیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے ہے ، یہ تمام افراد زیر حراست ہیں ۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ اس سال سمندر میں پیش آنے والا اب تک کا سب خوفناک حادثہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن بالعموم اٹلی اور مالٹا کے راستے یورپ جانے کے لیے لیبیا کا ساحل استعمال کرتے ہیں ۔

News Code 1902394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha