برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہوگئی

برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار اور 19 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 71 ہزار 958 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار اور 19 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 71 ہزار 958 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔

پیرو میں کورونا کے باعث 26 ہزار 658 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 49 ہزار 321 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 57 ہزار 774 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 31 ہزار 239 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار 122 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 546 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 88 ہزار 855 ہو گئے۔

News Code 1902389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =