کابل میں راکٹ حملوں میں دو سرکاری ملازموں سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے راکٹ حملوں میں دو سرکاری ملازموں سمیت 3 افراد ہلاک، 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے راکٹ حملوں میں دو سرکاری ملازموں سمیت 3 افراد ہلاک، 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز کابل کے مرکزی حصے میں 14 راکٹوں سے حملہ کیا گیا، جس میں سے ایک راکٹ صدارتی محل کے کمپاؤنڈ میں گرا۔

ذرائع کے مطابق صدارتی محل کے کمپاؤنڈ میں گرنے والے راکٹ سے افغان صدر کے دو اعزازی گارڈ ہلاک ہوئے، راکٹ حملوں میں 4 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئیں۔ راکٹ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

News Code 1902387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha