افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر مستعفی

افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم ابوبکر مستعفی اور پارلیمان تحلیل کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم بوبکر مستعفی اور پارلیمان تحلیل کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک مالی میں مبینہ فوجی بغاوت کے نتیجے میں صدر ابراہیم بوبکر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے خود بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ملکی اقتدار پر فوج قابض ہوچکی ہے۔

صدر ابراہیم ابو بکر نےسرکاری ٹیلی وژن پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو خونریزی سے بچانے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ خطاب انہوں نے چند گھنٹے قبل دارالحکومت بماکو میں باغی فوجیوں کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ پر نظر بند کیے جانے کے بعد کیا۔

دارالحکومت بماکو کی اہم سرکاری عمارتوں پر فوجی اہلکار تعینات ہیں جب کہ سڑکوں پر فوجی اور بکتر بند گاڑیوں کا گشت جاری ہے۔ ملک میں شدید تناؤ ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

News Code 1902381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =