کاملا ہیرس کا کشمیری عوام کی حمایت کا اعلان

امریکی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوغے کہا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوغے کہا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں۔ کاملا ہیرس نے کہا کہ کشمیریوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ہیں۔ کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر میں صورتِ حال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ضرورت پڑے تو مداخلت کی جانی چاہیے۔

کاملا ہیرس کو کشمیریوں کی حمایت پر بھارتی امریکی مسلمانوں اور سکھوں سے پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارتی ڈیفنس ریسرچ ونگ نے کہا ہے کہ کاملا کے کشمیر پر خیالات بہت سخت ہیں، انہیں محتاط رہنا چاہیے۔

کاملا نے ایک سال پہلے مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کرنے پر بھی  شدید تنقید کی تھی۔

News Code 1902378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha