کراچی میں پولیس کے ساتھ تصادم میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقہ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد رفیق اور محمد عدنان کے نام سے ہوئی جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے ہے، دونوں لاشوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

News Code 1902377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =