پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، اسرائیل کوتسلیم کرنے کے لیے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا کیوں کہ فلسطین کے معاملے پر ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، اسرائیل کوتسلیم کرنے کے لیے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا کیوں کہ فلسطین کے معاملے پر ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے۔

عمران خان نےاسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے، اس بارے میں ہمارا موقف بالکل واضح ہے ، قائد اعظم نے کہا تھا کہ فلسطینی باشندوں کو ان کا حق ملے تب ہی اسرائیل کو تسلیم کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا کیوں کہ فلسطین کے معاملے پر ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات  اچھے ہیں، سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے ہمارا سعودی عرب کی خارجہ پالیسی سے کوئی ربط نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہمارا مستقبل چین کے ساتھ ہے اور ہمیں فخر ہے چین ہر فورم پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے ہر اچھے و برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، خوشی کی بات ہے کہ وہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی قوم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ چین کو بھی پاکستان کی ضرورت ہے کورونا وائرس کے سبب چینی صدر کا مئی میں دورہ ملتوی ہوا اب وہ سردیوں کے موسم میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

News Code 1902373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha