انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.8 کی شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.8 اور 6.9 شدت کے دو زلزلوں سے زمین لرز گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.8 اور 6.9 شدت کے دو زلزلوں سے زمین لرز گئی ۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح سماٹرا کی مغربی ساحلی پٹی میں 6 منٹ کے وقفے سے دو زلزلے آئے جن کے سبب شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلے کی شدت کئی کلومیٹر دور تک محسوس کی گئی، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوسرے زلزلے کی شدت پہلے کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز 22 سے 26 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

حکام کے مطابق سونامی کا کوئی خطرہ نہیں، زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

News Code 1902372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =