رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین تسخیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین تسخیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین تسخیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہمیں یہ دردناک اور غمناک خبر موصول ہوئی ہے کہ اسلام اور تشیّع کے ممتاز، مجاہد عالم دین جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محمد علی تسخیری رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ دنیا اسلام میں مرحوم کی مختلف  اور گوناگوں خدمات ان کی کارکردگی کا درخشاں ثبوت ہیں، حالیہ چند برسوں میں عارض ہونے والی ناتوانیوں کے باوجود ان کا عزم و حوصلہ اتنا مضبوط ، پختہ اور قوی تھا کہ وہ اپنی مؤثر، بابرکت اور مفید خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے ۔ فاضل و متعہد عالم دین کی ملک کے اندر بھی ذمہ داریوں اور گرانقدر خدمات ، مجاہدت اور کوششوں کا باب درخشاں ہے۔ میں مرحوم کے اہلخانہ، پسماندگان ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت، مغفرت اور رضوان الہی طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

28 مرداد 1399

News Code 1902366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha