فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شد ت کا زلزلہ

فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شد ت کے زلزلے سے گھر اور عمارتیں لرز اٹھیں، عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شد ت کے زلزلے سے گھر اور عمارتیں لرز اٹھیں، عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ فلپائن کے وسطی علاقے زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے، کئی مکانات تباہ ہوگئے، بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ فلپائن کے بیکول ریجن میں آج صبح آیا ہے، جس کی شدت سیکڑوں کلو میٹر دور تک محسوس کی گئی۔

لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔ اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

News Code 1902350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =