پاکستانی فوج کے سربراہ کی سعودی عرب کے نائب وزير دفاع سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں اس نے آج سعودی عرب کے نائب وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں اس نے آج سعودی عرب کے نائب وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کشمیر کے مسئلہ پر تعلقات کشیدہ ہیں ۔ پاکستان نے سعودی عرب سے کشمیر کے مسئلہ پر او آئي سی کا اجلاس بلانے کی بارہا تاکید کی جسے سعودی عرب نے ہر بار نظر انداز کردیا ۔ جس کے بعد پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرنے والے اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان میں بھی بلایا جاسکتا ہے اتنی سی بات پر سعودی عرب ناراض ہوگيا اور اس نے پاکستان سے اپنا ایک ارب ڈالر کا قرضہ وقت سے قبل واپس لے لیا ۔  ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم کو ملائشیا میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی جانے سے روک دیا تھا۔ پاکستانی سیاستدانوں کی سعودی عرب کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ۔ سعودی عرب کھوکھلی دوستی کی اڑا میں پاکستان پر اپنا دباؤ قائم کئے ہوئے ہے سعودی عرب کی فلسطین اور کشمیر کے بارے میں غداری اور خیانت امت مسلمہ کے سامنے نمایاں ہے۔

News Code 1902349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =