بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 2 افراد کو ہلاک کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے اس سے قبل علیحدگی پسندوں نے فائرنگ کرکے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے اس سے قبل علیحدگی پسندوں نے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے  سرچ آپریشن کیا جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا اور  گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے دو افراد کو  گولیاں مار کر ہلاک کردیا ۔

 ہلاک ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

 اس سے قبل اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی پیرا ملٹری فورس کے دو اہلکار اور ایک اسپیشل پولیس افسر ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارتی فوج نے اس علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔

News Code 1902346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha