مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں مسلح جھڑپ کے دوران بھارتی سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلح جھڑپ کے دوران  بھارتی سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس کے اہلکار مشترکہ گشت کررہے تھے کہ ان پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے جب کہ ایک اسپیشل پولیس آفیسر تھا، جس کی شناخت مظفر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کو  محاصرے میں لے لیا ہے۔

News Code 1902338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =