امریکی صدر ٹرمپ نے کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غیر موثر صدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پر اپنے پیغامات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غیر موثر صدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے پوسٹل سروس میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس کے کام کے اوقات کار کم کرنے اور کلیشن باکس کو ہٹانے کے فیصلے پر دیا۔

ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکی پوسٹل سروس کو جزوی ختم کرنا یہ بخوبی ثابت کرتا ہے کہ ہم انہیں آئندہ الیکشن میں اپنا صدر نہیں چاہتے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اقتدار کی کرسی پر براجمان رہنے کے لیے دھوکے بازی کی اور کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر موثر لیڈرشپ نے اس بحران کو مزید سنگین کیا ہے جس میں اس وقت ہم موجود ہیں اور اب وہ ہمارے حق رائے دہی کو ختم کرکے  فائدہ اٹھارہے ہیں۔

News Code 1902337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =