متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا آغاز کردیا

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے امن معاہدے کے بعد اب ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے امن معاہدے کے بعد اب ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے ٹیلیفون لنک کا افتتاح کیا۔ دونوں ممالک کے وزارء  نے ٹیلی فونک کال پر جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیلیفون سروس دونوں ممالک کی عوام کے لیے بھی کھول دی گئی ہے۔

اسلامی ممالک نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کے درمیان معاہدے اور سفارتی تعلقات کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خیانت قراردیدیا ہے۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔ فلسطین نے اپنا سفیر امارات سے ہمیشہ کے لئے واپس بلا لیا ہے۔

News Code 1902333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha