برطانیہ میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا وائرس میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا وائرس میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔  برطانیہ کورونا کیسز میں کمی پر پہلے ہی پابندیوں میں کافی نرمی کرچکا ہے، مگر لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کا بھی کافی نقصان ہو چکا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20 اعشاریہ 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان دعوؤں پر اندھا یقین نہ کرے کہ اسکول کے طلبہ و طالبات میں کورونا منتقلی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے پر کورونا وائرس بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

News Code 1902331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =