مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انگلینڈ کے علاقے لنکاشائر میں لاپتہ سولہ اور اٹھارہ برس کے دو بھائیوں کو تلاش کرنیوالے حکام نے دو لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ ویسٹ یارکشائر کےعلاقے ڈیوزبری سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی ہفتے کی شام سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ اب محمد اظہر شبیر اور اس کے بھائی علی اطہر شبیر کی لاشیں لنکاشائرساحل سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا پندرہ برس کاکزن تیر کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم اسکا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

انگلینڈ کے علاقے لنکاشائر میں لاپتہ سولہ اور اٹھارہ برس کے دو بھائیوں کو تلاش کرنیوالے حکام نے دو لاشیں برآمد کرلی ہیں۔
News Code 1902328
آپ کا تبصرہ