امریکہ کا فوجی قافلہ کویت سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکہ کا فوجی قافلہ کویت سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے اخبار العراق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکہ کا فوجی قافلہ کویت سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کی سرزمین میں داخل ہونے کے بعد امریکی فوجی قافلہ  عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے عین الاسد کی جانب روانہ ہوگيا ہے۔ امریکی فوجی قافلہ کے پاس بڑا فوجی ساز و سامان موجود ہے یہ قافلہ بصرہ سے ہوتا ہوا صوبہ الانبار کے مغرب میں البغدادی کے علاقہ میں پہنچا اور وہاں سے عین الاسد میں داخل ہوگيا۔ امریکی ہیلی کاپٹروں نے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد تک پہنچنے میں اس فوجی قافلہ کی ہمراہی کی۔

News Code 1902325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =