بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھوں نے خالصتان کا پرچم لہرا دیا

بھارت میں سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے قیام کے لیے چلنے والی تحریک میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھوں نے خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے قیام کے لیے چلنے والی تحریک میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھوں نے خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔ بھارت کے یومِ آزادی پر پنجاب کے ضلع موگا میں ڈی سی آفس سے ترنگا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔

پنجاب کے ضلع موگا میں گزشتہ روز بھارتی یومِ آزادی مقبوضہ کشمیرکی طرح یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیاہے۔

امرتسر میں بھی سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، جنہوں نے آزادی کے بینرز تھام کر خالصتان کی ریاست کے حق میں نعرے بلند کیے۔

ضلع موگا کے ڈی سی آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرانے پر بھارتی سیاست اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔

News Code 1902317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha