امریکی صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کا نامعلوم بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کا نامعلوم بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی انتقال کے وقت عمر 72 برس تھی۔

امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے رابرٹ ٹرمپ کی بیماری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 سال ہے، ان کے ایک بڑے بھائی فریڈ ٹرمپ جونیئر 1983ء میں انتقال کر چکے ہیں۔

News Code 1902306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =