برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 571 ہوگئی

برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 571 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 78 ہزار 895 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 571 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 78 ہزار 895 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

ادھرپیرو میں کورونا کے باعث 25 ہزار 856 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 16 ہزار 296 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 55 ہزار 908 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 11 ہزار 369 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 14 ہزار 492 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 111 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 340 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 82 ہزار 111 ہو گئے۔

News Code 1902300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =