دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 82 ہزار 332 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 63 ہزار 999 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 82 ہزار 332 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 63 ہزار 999 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 64 لاکھ 52 ہزار 162 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 520 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 41 لاکھ 66 ہزار 171 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =