اسپین میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 پاکستانی شہری ہلاک

اسپین میں ایک رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری ہلاک اور 4 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں ایک رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ  کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری ہلاک اور 4 زخمی ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسپین کے شمال مشرقی شہر بارسلونا میں ایک عمارت کے زیر زمین حصے میں شدید آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے عمارت سے بری طرح جلی ہوئی تین لاشیں برآمد کی ہیں جب کہ 4 افراد کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

News Code 1902288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =