ایرانی وزیر خارجہ کی لبنان کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ لبنان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے لبنان کے صدر میشل عون سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  لبنان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے لبنان کے صدر میشل عون سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر بیروت بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں جانی اور مالی نقصان پر لبنانی حکومت اور لبنانی عوام کے ساتھ ایک بار پھر ہمدردی کا اظہار کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب، اسپیکر نبیہ بری  اور وزير خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔  ایرانی وزیر خارجہ نےاس سے قبل 33 روزہ جنگ میں اسرائيل پر اسلامی مزاحمت کی تاریخی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر لبنانی وزير خارجہ اور حزب اللہ کے سربراہ کو مبارکباد کا پیغام بھی ارسال کیا تھا۔

News Code 1902280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =