پاکستان کا آج 74 واں یوم آزادی منایا جارہا ہے

پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے  یوم آزادی کے موقع پر ہرطرف سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آرہی ہے، عمارات، گلیوں اور گھروں کو برقی قمقموں، پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ بچے اور بڑے سب ایک رنگ میں رنگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کا آغاز پروقار تقریب سے کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ انہوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے بانی اور  قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ قائد اعظم محمد علی جناح شیعہ اثنا عشری اور پاکستانیوں کے بابائے قوم بھی ہیں۔

News Code 1902272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =