سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی مزدور اور نوکر ہیں

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی مزدور اور نوکر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی مزدور اور نوکر ہیں۔

محمد عبدالسلام نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات خطے میں امریکی اور اسرائیل پروجیکٹ کے سلسلے کی اہم کڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب صدی ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کا اصلی ٹھیکیدار ہے اور امارات کے بعد اب سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات بھی تشت از بام ہوجائیں گے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات اس دور کے یزید امریکہ کے اتحادی ہیں اور وہ معاویہ اور یزید کے راستے پر گامزن ہیں اور وہ امریکی ، معاویائی اور یزیدی اسلام کے علمبردار بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ سعودی عرب اور امارات کے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیں گے اور مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے پہلے مسئلہ کے طور پر باقی رہےگا۔

News Code 1902266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =