فلسطینی حکومت نے اپنا سفیر متحدہ عرب امارات سے واپس بلا لیا

فلسطینی وزارت خارجہ نے فلسطینی سفیر متحدہ عرب امارات سے واپس بلا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزارت خارجہ نے فلسطینی سفیر متحدہ عرب امارات سے واپس بلا لیا ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے بعد فلسطین نے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔۔ فلسطینی حکوم کا کہنا ہے کہ امارات نے عام مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ تاریخی خیانت کی ہے جسے کبھی معاف نہیں کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ مصر اور اردن کے بعد متحدہ عرب امارات دنیائے عرب کا  تیسرا ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ صلح کے معاہدے پر دستخط اور سفارتی تعلقات قائم  کئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات خلیج فارس کا پہلا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کی جعلی اور غیر قانونی حکومت کو تسلیم کیا ہے۔

News Code 1902265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =