امريکى فوج نے شامی عوام کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا

شام کے بعض حصوں پر قابض امریکی فوجی دہشتگردوں اور ان سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے بعض حصوں پر قابض امریکی فوجی دہشتگردوں اور ان سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام کے شہر الشحیل کے پچیس ہزار شہریوں اور اس کے اطراف کے دیہاتیوں کے لئے پینے کا پانی فراہم کرنے والے واٹراسٹیشن کو پوری طرح تباہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے عوام  نے اس سے قبل امریکی فوجیوں اور ان سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے دہشت گردوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  شام سے باہر نکل جائیں جس کے بعد امریکی دہشت گرد فوج ان کا واٹر اسٹیشن تباہ کیا گیا۔

News Code 1902264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha