جنوبی سوڈان میں شہریوں اور فوج کے درمیان جھڑپ ميں 127 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 127 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 127 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق 2011 میں سوڈان سے آزادی حاصل کرنے والے ملک جنوبی سوڈان کے قصبے تونج میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف جاری آپریشن کے دوران فوجیوں اور عام شہریوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جنونی سوڈان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل روائی کے مطابق  ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 45 اہلکار جب کہ 82 مقامی نوجوان تھے۔ مزید 32 فوجی زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

سوڈان سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ملک میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث خانہ جنگی ہی جاری تھی جس کے خاتمے کے لیے صدر سلوا کیر نے سیاسی رہنما رائیک ماچر کو گروہوں کو ہتھیار واپس لینے کی شرط پر نائب صدر مقرر کیا تھا۔

News Code 1902237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =