پاکستان کا بھارت کے بڑے سائبر حملے کو ناکام بنانے کا دعوی

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑے بھارتی سائبر حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑے بھارتی سائبر حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی، بھارتی خفیہ ادارے دھوکہ دہی سے پاکستانی سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک فوج نے ان سائبرحملوں کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھادیے ہیں جبکہ سائبر سکیورٹی کے ایس او پیز (معیاری طریقہ کار) کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

News Code 1902236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =