مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی اور ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے کمرازی پورہ میں بھارتی فورسزنےسرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا۔ پلوامہ کے اسی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔
حال ہی میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 3 کشمیری مزدوروں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی آپریشن میں ہلاک کیا ہے۔ یہ تینوں نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ تھے اور پھر بھارتی فوج کے پاس سے ان کی لاشیں ملیں۔
آپ کا تبصرہ