پاکستان میں وہابی دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہورہے ہیں

پاکستان کی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہورہے ہیں۔ حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہورہے ہیں۔ حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ پاکستان کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع سمیت  ملک بھر میں دہشتگرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں، حکومت اور سکیورٹی ایجنسیاں دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائیاں کریں۔

میاں افتخار نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدر آمد  کیا جائے۔ اگر دہشتگرد دوبارہ منظم ہوئے تو اس بار انہیں روکنا ممکن نہیں ہوگا۔ اقتدار میں آکر سانحہ بابڑہ کی تحقیقات کرائیں گے۔

 میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت نیب کے ذریعہ اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، حکومتی اراکین مجرم ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

انھوں نے کہا کہ نیب کے ذریعہ انتقامی احتساب جاری ہے، اب تشدد کا عنصر بھی شامل کردیا گیا ہے، سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

News Code 1902227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =