جو بائیڈن کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید

امریکہ میں صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکاء سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے جو بائیڈن نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبہ میں نمائندگی ملے گی۔

اس دوران انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا۔ اس فنڈ ریزنگ میں جو بائیڈن کی مہم کے لیے 13 لاکھ امریکی ڈالر اکٹھے کیے گئے۔

News Code 1902222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =