دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس 7 لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس 7 لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دنیا بھر میں 2 کروڑ 3 لاکھ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ادھر امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ میکسیکو میں اموات 53 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں جبکہ بھارت میں ایک دن میں 53 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادھر یونان میں کیسز بڑھنے پر کچھ متاثرہ علاقوں میں رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایتھنز کا میوزیم دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

News Code 1902220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =