جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کرلیا

امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی  ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کرلیا ہے۔

کاملا ہیرئس کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔ کاملاہیرئس صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند رہ چکی ہیں۔

کاملا ہیرئس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام خاتون ہیں۔ کاملاہیرئس کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں، وہ ماضی میں جوبائیڈن پر کڑی تنقید کرچکی ہیں۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے کاملا ہیرئس کو چنا ہے، کاملاہیرئس ملک کی عمدہ پبلک سرونٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور کاملا ہیرئس کو بڑے بنکوں سے لڑتے دیکھا ہے، میں نے انہیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بناتے دیکھا ہے، میں نے اپنے بیٹے اور کاملا کو خواتین اور بچوں کو استحصال سے بچاتے دیکھا ہے۔ مجھے پہلے بھی فخر تھا اور آج بھی کاملا کو نائب صدارتی امیدوار بناتے ہوئے فخر ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن تین نومبر کو ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا جوبائیڈن سے مقابلہ ہوگا۔

News Code 1902219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =