چین میں کورونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی جنگ لڑنے والے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی جنگ لڑنے والے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں متاثر ہوچکے ہیں۔

مشکل وقت میں کامیابی سے نکلنے والے چین کے شہر ووہان کے باہمت شہریوں اور فرض شناس طبی عملےکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین چار سو ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا۔

ان جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے شکریہ اور احتیاطی تدابیر و صحت عامہ کے پیغامات دیئے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

News Code 1902213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =