برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 526 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 526 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 641 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 526 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 641 ہو چکی ہے۔

ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 15 ہزار 131 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 599 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 576 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 70 ہزار 60 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 10 ہزار 621 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 63 ہزار 598 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1902212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =