وائٹ ہاؤس کے باہر سکیورٹی گارڈ نے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر سیکریٹ سروس گارڈز نےایک مشتبہ شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر سیکریٹ سروس گارڈز نےایک مشتبہ شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  مشتبہ شخص ممکنہ طور پر مسلح تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار مشتبہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت  میڈیا بریفنگ میں مصروف تھے، انہیں بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا، وہ بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ خفیہ سروس کے ایجنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو باہر لے گئے اور واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔

چند منٹ بعد صدر ٹرمپ پریس کانفرنس کے لیے دوبارہ آئے اور کہا کہ وہ فائرنگ سے زخمی شخص کو نہیں جانتے نہ اس کے مقصد کے بارے میں علم ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں گرفتار شخص مسلح تھا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ وائٹ ہاؤس کے احاطے کے باہر پیش آیا اور یہ سکیورٹی کی ناکامی نہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکہ کی خفیہ سروس کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بہترین لوگ ہیں۔ سیکریٹ سروس کے ساتھ وہ خود کو بے حد محفوظ سمجھتے ہیں۔واقعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر پولیس اور خفیہ سروس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

News Code 1902200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha