افغان صدر نے 400 خطرناک طالبان دہشت گردوں کی رہائی کے حکمنامہ پر دستخط کردیئے

افغان لویہ جرگہ میں 400 خطرناک طالبان دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان لویہ جرگہ میں 400 خطرناک طالبان دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق افغان حکومت چار سو طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل دو روز میں شروع کر دے گی۔

ادھر طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی مکمل ہوتے ہی ایک ہفتے کے اندر بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔

امریکہ، طالبان معاہدے کے تحت افغان حکومت کو طالبان کے پانچ ہزار قیدی رہا کرنے ہیں، افغان حکومت طالبان کے 4 ہزار 600 قیدی رہا کر چکی ہے۔

اس سے قبل امریکہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے افغانستان کے فیصلےکا خیر مقدم کیا تھا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے افغانستان کے فیصلے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد افغان حکومتی ٹیم قطر جائے گی۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ افغان حکومتی ٹیم اور طالبان کے درمیان قطر میں بین الافغان مذاکرات شروع ہوں گے۔

گزشتہ روز افغان لویہ جرگہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ کیا تھا۔

News Code 1902198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =