امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 3 گھر تباہ ہوگئے

امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 3 گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے اس حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 3 گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، دھماکے کی شدت سے تینوں گھروں کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے سے نزدیکی سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1902197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =