دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ  36 ہزار افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 7 لاکھ 36 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 7 لاکھ 36 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برازیل میں ایک لاکھ ایک ہزار اور بھارت میں 45 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مختلف ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 14 لاکھ مریضوں میں سے 1 کروڑ 29 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق جرمنی نے اکتوبر کے آخر تک فٹبال میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ فن لینڈ نے کورونا کے شدید خطرے والے ممالک سے آنے والوں کے لئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر پیرس میں پُرہجوم مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر 135 یورو کا جرمانہ ہوگا۔

News Code 1902196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =