پنجاب حکومت کا انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبہ میں انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبہ میں انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں انسداد دہشت گردی عدالتیں ختم کرکے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالتیں ختم کرنے کا معاملہ کل کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے گا، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کرنے کی تجویز ہے۔

News Code 1902189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha