روس میں کورونا سے 8 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 87 ہزار 583 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 931 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کورونا سے 8 لاکھ 87 ہزار 583 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 931 ہو گئی ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار 859 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس چین میں 17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی، دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 29 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد62لاکھ کے قریب ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

News Code 1902186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha