افغانستان کے لویہ جرگہ کی 400 خطرناک طالبان دہشت گردوں کی رہائی کی اجازت

افغانستان کے لویہ جرگہ نے 400 خطرناک طالبان دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کی اجازت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے لویہ جرگہ نے 400 خطرناک طالبان دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کی اجازت دے دی۔

اطلاعات  کے مطابق رہا ہونے والے 400 طالبان دہشت گرد قیدیوں پرسنگین نوعیت کےجرائم کےالزامات تھے، تین روزہ ’لویہ جرگہ‘ کے اختتام پر قیدیوں کی رہائی کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی۔

جرگہ رکن عطا طیب نے اعلان کیا کہ امن مذاکرات کے آغاز،خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے جرگہ نے 400 خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  طالبان نے امن مذاکرات کی شروعات کے لیے مخصوص 400 خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررکھا تھا۔ 

News Code 1902178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =