ظریف کا تہران میں لبنانی سفارتخانہ میں حضور/ متاثرین کی یاد میں موجود دفتر پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں لبنانی سفارتخانہ میں حاضر ہوکربیروت دھماکے کے متاثرین کی یاد میں موجود دفتر پر دستخط کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں لبنانی سفارتخانہ میں حاضر ہوکربیروت دھماکے کے متاثرین کی یاد میں موجود دفتر پر دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھربیروت بندرگاہ دھماکے پر لبنانی حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ایران کی طرف سے امدادی سامان اور امدادی ٹیمیں دھماکے کے پہلے ہی دن بیروت پہنچ گئیں ۔ ایران نے بیروت میں متاثرہ افراد کے لئے ایک بہت بڑا فیلڈ اسپتال بھی قائم کیا ہے۔ بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے میں 157 افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھےجبکہ بیروت کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ اور ویران ہوگئی۔

News Code 1902171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =